Thursday, April 25, 2024

فضل الرحمٰن کی چودھری برادران سے ملاقات، تحریک عدم اعتماد سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

فضل الرحمٰن کی چودھری برادران سے ملاقات، تحریک عدم اعتماد سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
February 12, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی چودھری برادران سے ملاقات ہوئی، تحریک عدم اعتماد سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن ملاقات کے لیے چودھری برادران کی رہائش گاہ پہنچے، ملاقات کے موقع پر سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالہٰی، ایم این اے سالک حسین اور اکرم درانی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مسلم لیگ ق کے سینیٹرکامل علی آغانے کہا کہ ایمپائر نیوٹرل ہونے کا زرداری صاحب یا مولانا فضل الرحمن بتا سکتے ہیں۔ اپوزیشن ملاقاتیں کر رہی ہے لیکن موسم ابھی آبرالود ہے، دوتین روز میں فضا صاف ہوگی۔

مولانا فضل الرحمن نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور چودھری برادران کی ملاقات بھی کل متوقع ہے۔