Friday, April 26, 2024

فضل الرحمن کون ہوتے ہیں اداروں کو کہنے والے کہ جلدی فیصلے کریں، فرخ حبیب

فضل الرحمن کون ہوتے ہیں اداروں کو کہنے والے کہ جلدی فیصلے کریں، فرخ حبیب
March 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب کہتے ہیں فضل الرحمن کون ہوتے ہیں اداروں کو کہنے والے کہ جلدی فیصلے کریں۔

منگل کے روز ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد والے مارچوں پر اتر آئے ہیں، اپوزیشن کو اپنے بندوں پر ہی یقین نہیں۔ ہم نے کبھی اپوزیشن کا کوئی بندہ اغواء نہیں کیا۔

فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن سمیت دوسری جماعتوں کے بھی غیر ملکی فنڈنگ کے مقدمات کی سماعت کرے۔

اُنہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے اپنے اکائونٹس چھپائے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جس نے الیکشن کمیشن کی جانچ پڑتال کمیٹی کو اپنی فنڈنگ کا تمام ریکارڈ فراہم کیا ہے۔