Saturday, April 20, 2024

فضل الرحمن کا اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا جلسہ ختم کرنیکا اعلان

فضل الرحمن کا اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا جلسہ ختم کرنیکا اعلان
March 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا جلسہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عمران خان کے گریبان پر ہمارا ہاتھ پہنچ گیا، ایک ہفتے تک حکمرانوں کی نیند حرام رہے گی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے خاتمے کا وقت قریب آچکا ۔عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں پھنس چکا ہے، ہماری جدوجہد کا مقصد اداروں کو خود مختار کرنا ہے۔