Saturday, April 27, 2024

تحریک عدم اعتماد پر فضل الرحمٰن اور زرداری کی ملاقات بے نتیجہ رہی

تحریک عدم اعتماد پر فضل الرحمٰن اور زرداری کی ملاقات بے نتیجہ رہی
March 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد میں سیاسی ٹمپریچر ہائی ہوگیا، مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری نے ملاقات کی۔

مولانا فضل الرحمٰن اور آصف زرداری کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ عدم اعتماد کی تحریک کب لانی ہے؟، اپوزیشن قیادت فیصلہ نہ کرسکی، مولانا فضل الرحمٰن اور سابق صدر آصف زرداری کی ملاقات بے نتیجہ رہی۔ شہبازشریف کی علالت کے باعث عدم اعتماد کی تاریخ کا تعین نہ ہوسکا۔ عدم اعتماد کے تیار ڈرافٹ پر مشاورت ہوئی۔

اس سے قبل آصف زرداری نے 8 فروری کو چودھری بردران سے ملاقات کی، عدم اعتماد سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

آصف زرداری کی 21 فروری کو بھی مولانا فضل الرحمن ملاقات ہوئی تھی، جس میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے 25 فروری کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پر حمایت طلب کی تھی۔