Saturday, May 18, 2024

فضل الرحمٰن کا ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا کیس سننے کیلئے فل بینچ بنانے کا مطالبہ

فضل الرحمٰن کا ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا کیس سننے کیلئے فل بینچ بنانے کا مطالبہ
July 23, 2022 ویب ڈیسک

ڈی آٸی خان (92 نیوز) - پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا کیس سننے کیلئے فل بینچ بنانے کا مطالبہ کردیا۔

ہفتہ کے روز ڈی آٸی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی کیس یہ دو تین جج صاحبان سنیں سمجھ سے بالاتر ہے۔ ادارے اپنے دائرہ ِ حد سے تجاوز کررہے ہیں، ہماری حکومتيں آئے روز عدليہ کے کٹہرے میں کھڑی ہوتی ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نے رولنک دی ہے، اگر جو فیصلہ عمران خان کو سوٹ کرتا ہے تو آپ اراکين اسمبلی کے ووٹ گننے کیلٸے آمادہ نہیں۔

پی ڈی ایم سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ بند کمروں کی سیاست کو ختم ہونا چاہئے، یہ ریاست کیلئے تباہی کا سبب بن رہی ہے۔