Saturday, July 27, 2024

فیٹف ایکشن پلان پر عملدرآمد بڑی کامیابی ہے،آئی ایس پی آر

فیٹف ایکشن پلان پر عملدرآمد بڑی کامیابی ہے،آئی ایس پی آر
June 18, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آئی ایس پی آر کا کہنا ہے فیٹف ایکشن پلان پر عملدرآمد بڑی کامیابی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا سول ملٹری ٹیم نے مضبوط ایکشن پلان پر عمل درآمد یقینی بنایا ۔ جی ایچ کیو میں قائم کورسیل کی کوششوں سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا۔ ایکشن پلان پر عمل درآمد سے وائٹ لسٹ میں جانے کی راہ ہموار ہوئی۔