Sunday, May 5, 2024

فیصلے کرنیوالے نہیں جاگیں تو ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہوں گے، عمران خان

فیصلے کرنیوالے نہیں جاگیں تو ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہوں گے، عمران خان
March 19, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے فیصلے کرنیوالے نہیں جاگیں تو ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہوں گے۔

اتوار کے روز ویڈیو لنک خطاب میں انہوں نے کہا کہ میرے خلاف دہشت گردی، قتل، توہین مذہب، غداری کے 96 مقدمات درج کردیئے گئے ہیں۔ کیس بنانے والے ملک کے سب سے بڑے مجرم ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ حکمران انہیں قتل کرنا چاہتے ہیں، عدالت جانے سے کبھی انکار نہیں کیا، کبھی پاکستان کا قانون نہیں توڑا۔ حکمران ، مجھے پکڑ کر بلوچستان لے جانا چاہتے اور جیل میں بند کرکے الیکشن کرانا چاہتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پردہ دار خاتون  گھر میں ہو اور پولیس دیوار توڑ کر گھر میں آجائے تو آپ پر کیا گزرے گی؟ ، انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کی چوری کا باہر کے اخباروں، کتابوں میں ذکر ہے۔