لاہور (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کہنا ہے فیصلے کرنے والے حالات کو دیکھیں۔
فواد چودھری بولے لوگوں اور قانون کو فیصلہ کرنے دینا چاہیے۔ ججز کے گیسٹ ہاؤس میں ویڈیو بنائی گئیں۔ ججز سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ ٹی وی پر آکر بھاشن دینے والوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ پی ٹی آئی نے رائیونڈ اجتماع کے پیش نظر آج احتجاج کی کال معطل کی۔
انہوں نے کہا شہبازشریف نے کل جوڈیشل کمیشن بنانے کی بات کی، اسے ہم ویلکم کرتے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن چارچیزوں کی تحقیقات کرے۔ عمران خان پر حملے اور اعظم سواتی کے ساتھ پیش آئے واقعہ کی تحقیقات کی جائیں ۔ جوڈیشل کمیشن ارشد شریف کے قتل اور سائفر معاملے کی بھی تحقیقات کرے۔ جب ان چار معاملات کی تحقیقات ہو جائیں گی تو سب کچھ سامنے آجائے گا۔