Thursday, April 18, 2024

فیصلے کے بعد گورنر راج کی باتیں شرم ناک ہیں، فواد چودھری

فیصلے کے بعد گورنر راج کی باتیں شرم ناک ہیں، فواد چودھری
July 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے کہ فیصلے کے بعد گورنر راج کی باتیں شرم ناک ہیں۔

فواد چودھری نے کہا سپریم کورٹ کا کل کا فیصلہ تاریخی ہے۔ اب ن لیگ نہیں رہی، اسے ناراض لیگ بننا ہے۔ یہ زیادہ تر غیر سیاسی لوگ ہیں جنہیں عقل نہیں۔ اس وقت وفاق وینٹی لیٹر پر ہے جب چاہیں اس کا سوئچ کھینچ دیں۔ کل عمران خان لاہور جائیں گے۔ پہلے نئے اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا نام فائنل ہو گا۔ اس کے بعد پنجاب کابینہ حلف اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کچھ دیر قبل پرویز الٰہی اور عمران خان کی ملاقات ہوئی۔ رانا ثناءاللہ ہوش کے ناحن لیں۔ سپریم کورٹ کے ججز نے ہی عمران خان کو گھر بھیجا۔ ہمیں بھی بہت تحفظات ہیں لیکن یہ عدالت کا فیصلہ ہے جو قبول کر لینا ہے۔ موجودہ الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے شفاف الیکشن ممکن نہیں۔ پنجاب میں پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ سب کے سامنے ہے۔