Friday, April 19, 2024

فیصل ووڈا نے اپنی نااہلی کا فیصلہ چیلنج کر دیا

فیصل ووڈا نے اپنی نااہلی کا فیصلہ چیلنج کر دیا
February 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) فیصل واؤڈا نے اپنی نااہلی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

فیصل ووڈا کی جانب سے ایڈووکیٹ وسیم سجاد نے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ الیکشن کمیشن کورٹ آف لا نہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا یہ تاثر غلط ہے کہ آرٹیکل 63 ون سی  پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ہو گا۔ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ڈکلریشن کے لیے ٹرائل کا ہونا ضروری ہے۔ سعدیہ عباسی کو سپریم کورٹ نے دوہری شہریت پر نااہل کیا لیکن آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق نہیں کیا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا 9 فروری 2022 کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ الیکش کمیشن نے دوہری شہریت کے حوالے سے غلط بیان حلفی جمع کرانے پر سینیٹر فیصل ووڈا کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔