Thursday, April 18, 2024

فیصل واوڈا نے تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

فیصل واوڈا نے تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
February 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما  فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں  دائر کی ہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، قادر مندوخیل سمیت 5 افراد کو فریق بنایا گیا ہے۔

فیصل واوڈا نے اپیل میں مؤقف اختیار کیا  ہے کہ  الیکشن کمیشن مجاز کورٹ آف لاء نہیں  اس لئے  اس کے پاس تاحیات نا اہل کرنے کا اختیار نہیں تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عجلت میں اپیل خارج کی۔

فیصل واوڈا نے  اپنی درخواست میں  سپریم کورٹ  سے  الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر انکو سینیٹر کے عہدے پر بحال کرنے کی استدعا کی۔

واضح رہے کہ  الیکشن کمیشن نے  دوہری شہریت کے معاملے پر جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر 9 فروری کو فیصل واوڈا کو تاحیات نااہل کیا تھا۔