Thursday, March 28, 2024

فیصل واوڈا نااہلی فیصلہ کوئی بڑی بات نہیں، فواد چودھری

فیصل واوڈا نااہلی فیصلہ کوئی بڑی بات نہیں، فواد چودھری
February 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا نااہلی فیصلہ کوئی بڑی بات نہیں۔

فواد چودھری نے کہا الیکشن کمیشن کے فیصلوں کا پہلے ہی سے پتہ ہوتا ہے۔ فیصل واوڈا نااہلی کے خلاف عدالت جائیں گے۔

 ادھر ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا فیصل واوڈا کے پاس قانونی آپشنز موجود ہیں۔ ہم اداروں کی عزت کرتے ہیں۔ قانون کے مطابق چلیں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو تاحیات نااہل کر دیا۔ بطور سینیٹر انتخاب کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا گیا۔ مختصر فیصلے میں الیکشن کمیشن نے دو ماہ میں فیصل واوڈا کو قومی اسمبلی کی تنخواہیں اور مراعات واپس کرنے کا حکم بھی دیدیا۔ الیکشن کمیشن  نے دس مارچ کو فیصل واوڈا کے  بطور سینیٹر انتخاب کا جاری نوٹی فکیشن بھی واپس لے لیا۔