Sunday, May 19, 2024

فیصل واوڈا نے تسلیم کیا کہ ان سے غلط بیانی ہوئی، سپریم کورٹ

فیصل واوڈا نے تسلیم کیا کہ ان سے غلط بیانی ہوئی، سپریم کورٹ
December 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

4 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے تحریر کیا، فیصلے میں لکھا کہ فیصل واوڈا نے تسلیم کیا کہ ان سے غلط بیانی ہوئی، وہ 2018 میں ممبر اسمبلی بننے کے لئے اہل نہیں تھے، ان کی جانب سے غلطی تسلیم کرنے پر آرٹیکل 63 ون سی کا اطلاق ہوتا ہے، فیصل واوڈا موجودہ اسمبلی کی مدت تک نااہل تصور ہونگے، جبکہ وہ آئندہ انتخابات لڑنے کے لئے اہل ہونگے۔

فیصل واوڈا سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ فوری چیئرمین سینیٹ کو بھجوائیں، الیکشن کمیشن کے پاس امیدوار کو الیکشن سے قبل نااہل کرنے کا اختیار نہیں۔