Sunday, September 8, 2024

فیصل آباد میں معروف اداکار نسیم وکی کی گاڑی پر فائرنگ

فیصل آباد میں معروف اداکار نسیم وکی کی گاڑی پر فائرنگ
January 22, 2022 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں معروف اداکار نسیم وکی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

نسیم وکی کے مطابق ان کے ساتھ اداکار آغا ماجد بھی تھے۔ ہم دونوں محفوظ رہے۔ کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج ہو گیا۔

اداکار نسیم وکی نے 92 نیوز سے گفتگو میں کہا راجباہ روڈ پر نامعلو م افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی۔ میرے ساتھ اداکار آغا ماجد اور تھیٹر کے ٹھیکدار موجود تھے۔ گاڑی کے ٹائر پنکچر ہوئے اور نقصان پہنچا۔ فائرنگ سے ہم سب محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا معلوم نہیں کیوں فائرنگ کی گئی کیونکہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ۔ ہم آرٹسٹ ہیں اسی سے رزق کماتے ہیں۔ کسی سے کوئی دشمنی وغیرہ نہیں ۔ فائرنگ کے بعد قریبی پولیس اسٹیشن گئے جہاں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مسلح افراد ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہو گئے۔

 پولیس کا کہنا ہے دونوں اداکار سبینہ سینما میں ڈرامہ کر کے واپس جا رہے تھے۔ حملہ آواروں کی فائرنگ سے کار کے ٹائر برسٹ ہوئے۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

صوبائی وزیر ثقافت و کالونیز خیال احمد کاسترو نے فیصل آباد میں فنکار نسیم وکی اور ماجد آغا کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔ ملزم جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ فنکاروں پر فائرنگ کا واقعہ بے حد افسوسناک ہے۔ فنکار ہمارا قومی اثاثہ ہیں، ان کی جان کا تحفظ ہر صورت کریں گے۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔