Thursday, May 2, 2024

فیصل آباد میں مرغی کا گوشت 393 روپے فی کلو تک جا پہنچا

فیصل آباد میں مرغی کا گوشت 393 روپے فی کلو تک جا پہنچا
March 5, 2022 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) - فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں نے عوام کو چکرا کے رکھ دیا، چار دنوں میں اکیاون روپے اضافے کے بعد نرخ 393 روپے فی کلو تک جا پہنچے، خریدار مہنگائی اور دکاندار چکن کی فروخت کم ہونے سے پریشان ہیں۔

مرغی کا گوشت ہونے لگا عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی، گزشتہ ایک روز میں چکن کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا، دکاندار بھی مرغی کی بڑھتی قیمتوں اور کم فروخت پر پریشان ہیں۔

مہنگائی کی حالیہ لہر میں آلو، پیاز، مٹر، گوبھی اور ٹماٹر سمیت دیگر سبزیاں تو مہنگی تھیں ہی لیکن اب مرغی کا گوشت بھی غریب طبقے کیلئے خواب بنتا جا رہا ہے۔