Thursday, April 25, 2024

فیصل آباد میں مدینہ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب

فیصل آباد میں مدینہ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب
February 14, 2022 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں مدینہ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب ہوئی، عروسی ملبوسات زیب تن کیے دلہنوں کی خوشی سنبھالے نہ سنبھلی، دولہے بھی جیون کا نیا ساتھی ملنے پر خوشی سے سرشار نظرآئے۔

سجنے سنورے کا ارمان پورا ہوا، پیا گھر سدھارنے کے خواب کو تعبیر بھی مل گئی، دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے انجنیئرنگ کیمپس میں مدینہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی خوشیوں بھری تقریب میں تیس جوڑوں نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا، اس موقع پر سرخ عروسی لباس اور بناؤ سنگھار کیے بیٹھی دلہنوں کی خوشی چھپائے نہیں چھپ رہی تھی۔

مدینہ فاؤنڈیشن کی جانب سے نوبیاہتا ہر جوڑے کو تین تین لاکھ کا جہیز بھی دیا گیا، ذمہ داری سے سبکدوش ہونے والے والدین نے انتظامیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں، منتظمین کے مطابق نیکی کا یہ سفر یونہی جاری رہے گا۔