Saturday, April 20, 2024

فیصل آباد کے حلقہ این اے ایک سو آٹھ میں ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے مزدور کارڈ کی افتتاحی تقریب سے روک دیا

فیصل آباد کے حلقہ این اے ایک سو آٹھ میں ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے مزدور کارڈ کی افتتاحی تقریب سے روک دیا
September 30, 2022 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) - فیصل آباد کے حلقہ این اے ایک سو آٹھ میں ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو مزدور کارڈ اور گرین فنڈ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن نے مؤقف اپنایا کہ تقریبات کے انعقاد سے حلقہ میں شفاف ضمنی انتخاب کا انعقاد متاثر ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے پنجاب مزدور کارڈ کی تقریب کے متبادل مزدور کنونشن کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل مزدورکنویشن سے خطاب کریں گے۔ عمران خان کے دورے سے متعلق صوبائی وزیر عنصر مجید کی سربراہی میں مقامی رہنماؤں کی بیٹھک ہوئی۔ سرکٹ ہاؤس میں میٹنگ کے دوران مزدور کنوینشن کے انتظامات پر بات چیت ہوئی۔

الیکشن کمیشن کے نوٹس کے بعد محکمہ سوشل سکیورٹی نے بھی مزدور کارڈ کا اجراء منسوخ کر دیا۔