Thursday, April 25, 2024

فیصل آباد ، باراتیوں کی گاڑیاں حادثے کا شکار، 5 افراد جاں بحق

فیصل آباد ، باراتیوں کی گاڑیاں حادثے کا شکار، 5 افراد جاں بحق
January 7, 2023 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) - فیصل آباد میں ڈجکوٹ گوجرہ روڈ پر باراتیوں کی گاڑیاں حادثے کا شکار ہوگئیں، 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق باراتیوں کی 2 گاڑیاں سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرائیں، بارات بڈالہ سے گوجرہ جا رہی تھی۔ حادثہ لہریاں اسٹاپ کے قریب پیش آیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک حادثے میں 5 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، حادثے کی رپورٹ طلب کر لی۔