ریاض (92 نیوز) - وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے فیملی وزٹ ویزے پر آئے غیرملکی حج ادا نہیں کر سکیں گے۔
دنیا میں کورونا وبا میں کمی سے سماجی پابندیوں میں بھی نرمی آ گئی۔ دو سال کی کورونا پابندی کے بعد اس سال 10 لاکھ زائرین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ پاکستان اور دنیا بھر سے سعودی وزارت حج وعمرہ کو حج درخواستیں موصول ہونا شروع ہو گئیں۔ سعودی وزرات حج وعمرہ کے رواں سال کے نئے ضوابط کے تحت صرف حج ویزا یا باضابطہ اقامہ ویزا پر حج ادائیگی کی اجازت ہو گی۔
سعودی وزرات حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ فیملی وزٹ ویزے پر آئے غیرملکی حج ادا نہیں کر سکیں گے۔ وزارت حج و عمرہ کے اعلامیے کے مطابق اس سال حج ادائیگی کے لیے حج ویزا یا باضابطہ اقامہ ویزا ضروری ہو گی۔ وزارت کا کہنا ہے کہ حج کے قواعد کا اعلان وزارت حج و عمرہ کے تحت ہو گا۔
دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ اندرون ملک سے حج سیزن 2022 کے لیے درخواست دینے کے طریقہ کار کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ وزارت نے عندیہ دیا کہ حج درخواست اس کی ویب سائٹ کے ذریعے ہو گی۔ سعودی عرب میں حج کے لیے درخواست دینے کا پلیٹ فارم موجود ہے۔ کسی غیر مجاز طریقے سے حج میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔