Sunday, September 8, 2024

فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی پر امریکی ہیڈ کوچ نے استعفیٰ دیدیا

فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی پر امریکی ہیڈ کوچ نے استعفیٰ دیدیا
August 18, 2023 ویب ڈیسک

انڈیانا (92 نیوز) - فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2023 میں ٹیم کی بدترین کارکردگی پر امریکی ہیڈ کوچ ولاٹکو اینڈونووسکی نے استعفیٰ دے دیا۔

ولاٹکو اینڈونووسکی نے اکتوبر 2019 میں اپنی ذمہ داری سنبھالی تھی، 4 بار میگا ایونٹ جیتنے والی امریکی ٹیم پری کواٹر فائنل راؤنڈ میں سویڈن کے ہاتھوں پینالٹیز پر شکست کے بعد رواں ایونٹ سے باہر ہوئی ہے۔

سپورٹس ڈائریکٹر میٹ کروکر نے کہا کہ ہیڈ کوچ ولاٹکو نے اس ٹیم کے لیے انتھک محنت کی، وہ ہمارے ویمنز پروگرام کے لیے ایک مضبوط اور مثبت رہنما رہے، ہم تعاون کے لئے ان کے شکر گزار ہیں، جانتے ہیں کہ اس کھیل میں ان کا مستقبل روشن ہے۔