برسبین (92 نیوز) - فیفا ویمن ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کی ٹیم فرانس کو جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کولمبیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔
برسبین میں ہونے والے پہلے کوارٹر فائنل میں آسڑیلیا اور فرانس کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، میچ مقررہ اور اضافی وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رہا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جس میں آسٹریلیا نے فرانس کو سات چھ سے شکست دی۔
دوسرا کوارٹر فائنل سڈنی میں کھیلا گیا جس میں انگلینڈ نے سخت مقابلے کے بعد کولمبیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ انگلینڈ کی لارین اور الیسیا روسو نے ایک ایک گول کیا، کولمبیا کی جانب سے واحد گول لیسی سینتوس نے کیا۔
میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل اسپین اور سویڈن کے درمیان 15 اگست کو جبکہ دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 16 اگست کو کھیلا جائے گا۔