دوحہ (92 نیوز) - فیفا ورلڈکپ میں گروپ جی سے برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو ایک صفر سے ہرا کر ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
گروپ جی کے اہم میں برازیل کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ سے ہوا، میچ کے 83 ویں منٹ میں کاسمیرو نے گول کرکے برتری دلائی، جو آخر تک قائم رہی۔
برازیل نے سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ ایک صفر سے جیت کر پری کوارٹڑ فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔