Friday, March 29, 2024

فیفا ورلڈ کپ، یوراگوئے کو شکست دیکر پرتگال پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

فیفا ورلڈ کپ، یوراگوئے کو شکست دیکر پرتگال پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
November 29, 2022 ویب ڈیسک

لوسیل/ قطر (92 نیوز) - فیفا ورلڈ کپ میں یوراگوئے کو شکست دیکر پرتگال پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

پرتگال کی جانب سے دونوں گول برونو فرنانڈس نے اسکورکیے۔ مسلسل دوسرے میچ میں فتح حاصل کر کے پرتگال پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گیا۔

ورلڈکپ میں پرتگال کی ٹیم لاسٹ 16 میں پہنچنے والی تیسری ٹیم ہے، اس سے قبل برازیل اور فرانس پری کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے۔