Monday, May 6, 2024

فیفا ورلڈ کپ میں ہاٹ فیورٹ ٹیم برازیل کو کیمرون سے شکست

فیفا ورلڈ کپ میں ہاٹ فیورٹ ٹیم برازیل کو کیمرون سے شکست
December 3, 2022 ویب ڈیسک

دوحہ (92 نیوز) - فیفا ورلڈ کپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہو گیا۔ ہاٹ فیورٹ ٹیم برازیل کو کیمرون سے شکست ہو گئ۔

کیمرون کے ایک گول کے جواب میں برازیل کوئی گول نہیں کر سکا۔ لیاری سمیت پاکستانیوں کی پسندیدہ ٹیم برازیل میچ ہارنے کے باوجود ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئی ۔

دوسرے میچ میں سوئٹزرلینڈ  سربیا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر اگلے مرحلے میں داخل ہو گیا۔ برازیل اور سوئٹزرلینڈ گروپ جی میں پوائنٹس ٹیبل پر پہلے اور دوسرے نمبر پر ہونے کی وجہ سے اگلے راؤنڈ میں داخل ہوئیں۔

فیفا ورلڈ کپ میں گزشتہ روز ایک اور اپ سیٹ ہوا۔ جنوبی کوریا نے پرتگال کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا تاہم دونوں ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر گئیں۔ یورا گوئے نے گھانا کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے  شکست دی۔ دونوں  ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔