Sunday, September 15, 2024

فیفا ورلڈ کپ میں برازیل نے سربیا کو 0-2 سے شکست دیدی

فیفا ورلڈ کپ میں برازیل نے سربیا کو 0-2 سے شکست دیدی
November 25, 2022 ویب ڈیسک

دوحہ (92 نیوز) - فیفا ورلڈ کپ میں برازیل کا شاندار آغاز ریا۔ سربیا کو 0-2 سے شکست دیدی۔

قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے شروع میں ہی برازیل کی ٹیم نے اپنے حریف کے گول پر تواتر سے حملے کیے لیکن پہلے ہاف میں انہیں کامیابی نہیں مل سکی۔

میچ کے دوسرے ہاف میں برازیل کے رچرلیسن نے 62 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی جبکہ رچرلیسن نے ہی 73 ویں منٹ میں ایک اور گول کی برتری کا اضافہ کرکے برازیل کی کامیابی کو یقینی بنایا۔

دوسری جانب سربیا کی ٹیم میچ کے دوران بے بس نظر آئی اور کوئی گول نہ کرسکی۔