دوحہ (92 نیوز) - فیفا ورلڈ کپ 2022 میں جنوبی کوریا نے پرتگال کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ٹورنا منٹ میں بڑا اپ سیٹ کردیا۔
پرتگال کو شکست دینے کے بعد جنوبی کوریا کی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئی۔ گروپ ایچ سے یوراگوئے اور گھانا کی ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔