Monday, May 13, 2024

فیفا ورلڈ کپ، دفاعی چیمپئن فرانس پولینڈ کو ہراکر کوارٹرفائنل میں پہنچ گیا

فیفا ورلڈ کپ، دفاعی چیمپئن فرانس پولینڈ کو ہراکر کوارٹرفائنل میں پہنچ گیا
December 5, 2022 ویب ڈیسک

دوحہ (92 نیوز) - فیفا ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن فرانس نے پولینڈ کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفا ئی کرلیا۔

دوحا کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے میچ میں فرانس نے پولینڈ کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔ فرانس کے اسٹار پلیئر امباپے نے میچ میں دو گول اسکور کیے۔

فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں فرانس کا مقابلہ انگلینڈ سے اتوار کے روز ہوگا۔