Wednesday, April 24, 2024

فیفا ورلڈ کپ، ایران نے ویلز کو 0-2 گول سے شکست دیدی

فیفا ورلڈ کپ، ایران نے ویلز کو 0-2 گول سے شکست دیدی
November 25, 2022 ویب ڈیسک

دوحہ (92 نیوز) - فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ایران نے ویلز کو 0-2 گول سے شکست دے دی۔ 

فیفا ورلڈ کپ میں ایران نے ویلز کیخلاف برابر ہوتا میچ آخری لمحات میں جیت لیا۔ گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان میچ احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گیند ایک دوسرے کے جال میں بھیجنے کی کئی کوششیں کیں لیکن کسی کو کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

میچ کے 86 ویں منٹ میں ریفری نے ویلز کے گول کیپر وین ہین نیسی کو ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا۔ ٹورنامنٹ میں پہلی بار کسی کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔

میچ کے 90 منٹ پورے ہونے کے بعد 9 وقت کا اضافی ٹائم دیا گیا تو ایران کے روزبے چیشمی 98 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلا دی۔ برتری حاصل ہونے کے تین منٹ بعد ہی رامین نے دوسرا گول کر کے ایران کی جیت پر مہر لگا دی۔

ایران کی جیت پر ٹیم انتظامیہ اور ایرانی شائقین خوشیاں مناتے نظر آئے جبکہ ویلز کے کیمپ میں خاموشی چھا گئی۔

فٹ بال کے عالمی میلے میں سینیگال نے میزبان قطر کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

فٹ بال کا عالمی کپ اپنی پوری رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے لیکن میزبان قطر لگاتار دوسرا میچ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہو گئی۔

گروپ اے کے میچز میں میں سینیگال نے میزبان قطر کو تین ایک سے شکست دے دی۔ لگاتار دو میچ ہارنے کے بعد قطر کے ناک آؤٹ مرحلے میں جانے کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں۔

آج کے تیسرے میچ میں نیدرلینڈ اور ایکواڈور کا میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔ خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں  کھیلے گئے میچ میں نیدر لینڈز کی جانب سے کوڈی گاکپو  اور  ایکواڈور  کی جانب سےاینر ویلنشیا نے گول کئے۔