Thursday, April 25, 2024

فیفا ورلڈ کپ، ارجنٹینا نے میکسیکو کو 0-2 گول سے دھول چٹا دی

فیفا ورلڈ کپ، ارجنٹینا نے میکسیکو کو 0-2 گول سے دھول چٹا دی
November 27, 2022 ویب ڈیسک

دوحہ (92 نیوز) - قطر میں جاری فٹ بال ورلڈکپ کے ایک اور بڑے مقابلے کا نتیجہ آگیا،ارجنٹینا نے میکسیکو کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے ہرادیا۔

قطر میں جاری فٹ بال ورلڈکپ کے اہم میچ میں ارجنٹینا نے میکسیکو کو یکطرفہ شکست سے دوچار کیا، ارجنٹینا کی طرف سے میسی اور فرنانڈز نے گول اسکور کئے۔

لاطینی امریکی ٹیموں کے مابین دلچسپ مقابلہ رہا، تاہم ارجنٹینا نے جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے میکسیکو کے گول پر پے درپے حملے کئے، میکسیکو نے اختتامی لمحات میں حریف کے خلاف گول اسکور کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن ناکام رہی، ارجنٹینا کے اسٹار کھلاڑی میسی نے بھی خوبصورت کھیل پیش کیا۔