Saturday, May 18, 2024

فیفا ورلڈ کپ، ارجنٹینا نے آسٹریلیا کو شکست د یکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

فیفا ورلڈ کپ، ارجنٹینا نے آسٹریلیا کو شکست د یکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
December 4, 2022 ویب ڈیسک

الریان/ قطر (92 نیوز) - فیفا ورلڈکپ کے راؤنڈ آف 16 میں ارجنٹینا نے آسٹریلیا کو دو ایک سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ارجنٹینا کی جانب سے میچ کے پینتس ویں منٹ میں کپتان لوینل میسی نے گول کیا جبکہ میچ کے دوسرے ہاف میں جولین الواریز ستاون ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی کی طرف لے گئے۔

میچ کے دوسرے ہاف میں آسٹریلوی ٹیم نے بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی، ستتر ویں منٹ میں اینزو فرنینڈز نے گول کیا، لیکن میچ ختم ہونے تک انہیں کوئی اور کامیابی نہ مل سکی۔

آسٹریلیا سے میچ جیتنے کے بعد کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا۔