زیورخ (92 نیوز) - فیفا نے اسپین کی فٹبال فیڈریشن کے صدر کو عارضی طور پر معطل کر دیا۔
لوئس روبیالس نے ویمن ورلڈ کپ کے فائنل میں کھلاڑی سےغیر اخلاقی حرکت کی تھی، اسپین کی ویمن فٹبال ٹیم نے فیڈریشن کے صدر کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
ہسپانوی فٹبال فیڈریشن کے صدر لوئس روبیالس نے استعفیٰ دینے سے انکار کیا تھا۔