Thursday, April 25, 2024

پیرس آٹو شو : سپر کارز اور ہائی ٹیک فیوچر کارز شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئیں

پیرس آٹو شو : سپر کارز اور ہائی ٹیک فیوچر کارز شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئیں
September 30, 2016
پیرس (ویب ڈیسک) فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں آٹو شو کے دوران سپر کارز اور ہائی ٹیک فیوچر کارز شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ معروف کار ساز کمپنیوں کی چمچماتی گاڑیایوں نے شو کو چار چاند لگا دیے۔ تفصیلات کے مطابق خوشبووں کے شہر پیرس میں لگژری گاڑیوں کے شو نے شائقین کو اپنی طرف کھینچ لیا۔ معروف کارساز کمپنیوں نے پیرس آٹو شو میں اپنے جدید ماڈلز متعارف کرا دیے۔ آٹو شو میں تیزرفتار اسپورٹس کاریں اور چھوٹی گاڑیاں خاص طور پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ ہائی اسپیڈ فیوچر کارز کے ماڈلز کو دیکھ کر حاضرین حیران رہ گئے۔ ہر کسی کی خواہش تھی کہ وہ اس کار میں بیٹھ کر سیلفی ضرور بنائے۔ آٹو شو میں پیش کی گئی فیراری کمپنی کی نئی کار ایپرٹا نے حاضرین کے دل موہ لیے۔ ایپرٹا فیراری کی قیمت اٹھارہ لاکھ یورو ہے۔