Tuesday, May 21, 2024

فتنہ خان نہ آئین اور نہ قانون کو مانتا ہے، حمزہ شہباز

فتنہ خان نہ آئین اور نہ قانون کو مانتا ہے، حمزہ شہباز
July 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا فتنہ خان نہ آئین اور نہ قانون کو مانتا ہے۔

ایس او ایس ویلج میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید کےموقع پر عمران نیازی کو پیغام دوں گا کہ قوم میں نفرت مت پھیلاو،قوم جانتی ہےمفت بجلی دینے کا اعلان کس نے کیا اور کس نے ان سے انکا حق چھینا۔

ان کا کہنا تھا چودھری پرویز الہی کی باتوں کا برا نہیں مناتا، وہ بتائیں انہوں نے اسمبلی اجلاس میں آئین شکنی کیوں کی اور کیوں خواتین کو غنڈوں سے مار پڑوائی؟

وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا پاکستان کو کبھی سری لنکا نہیں بننے دینگے، ناپاک عزائم خاک میں مل جائینگے، سترہ جولائی کو عوام فیصلہ کریں گے کون ان کا اصل مسیحی ہے۔

مزید کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کچھ سستا ہوا ہے، وزیراعظم جلد عوام کو ریلیف دیں گے۔

رانا ثنا اللہ بولے عمران خان نے ملکی معیشت اور اداروں کا بیڑہ غرق کردیا، آئی ایم ایف ہوش کے ناخن لے، پاکستان فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے، کمزور کرنے کے غلط نتائج ہونگے۔

پیپلزپارٹی کے رہنماء خورشید شاہ نے کہا سیاستدانوں کو چاہیے انا کو ایک طرف رکھ کر ملک کیلئے کام کریں، عمران خان نے ملک کو ایسی ریاست بنادیا کہ دنیا ہنس رہی تھی۔