فتنہ خان کی مہنگائی کیخلاف احتجاج کی کال دراصل انکے اپنے خلاف احتجاج ہے، مریم نواز

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ فتنہ خان کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دراصل ان کے اپنے خلاف احتجاج ہے۔
ہفتہ کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ آج جن پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا ہے وہ فتنہ خان کے پیدا کردہ ہیں۔ نائب صدر مسلم لیگ نون نے مزید لکھا جو بطورِ وزیر اعظم کہتا تھا آلو پیاز کے ریٹ پتہ کرنے نہیں آیا اس کو اچانک سب یاد آ گیا ہے۔ اس سے بڑی منافقت کوئی نہیں۔