Friday, April 26, 2024

فتنہ خان جن مسائل میں چھوڑ کر گیا عوام کو ان سے نکالیں گے، مریم نواز

فتنہ خان جن مسائل میں چھوڑ کر گیا عوام کو ان سے نکالیں گے، مریم نواز
July 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ یقین دلاتی ہوں جن مسائل میں فتنہ خان آپ کو چھوڑ کر گیا ان مسائل سے عوام کو نکالیں گے۔

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف دن رات محنت کر کے آپ کو ان مسائل سے نکال لیں گے۔ مزید کہا کہ شہباز شریف کہ رہے تھے اگر عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت ایک ڈالر بھی نیچے آئے گا تو میں پٹرول سستا کرنے میں ایک منٹ بھی نہیں لگاؤں گا۔

مریم نواز بولیں کہ عمران خان نے کچھ بھی چھوڑا ہوتا تو ہم خزانے سے آپ کی خدمت کرتے، ان کو چوری اور ڈاکے کی عادت پڑچکی ہے، عمران خان کا ہاتھ جب پاکستان کے خزانے پر پڑا تو خزانے پر ہاتھ صاف کردئیے۔ آج پاکستان کے پاس کچھ نہیں ہے۔