Wednesday, April 24, 2024

فتنہ خان چاہے الٹا لٹک جاؤ، غریب کا گھر بھی روشن کریں گے، تمہارے چودہ طبق بھی، مریم نواز

فتنہ خان چاہے الٹا لٹک جاؤ، غریب کا گھر بھی روشن کریں گے، تمہارے چودہ طبق بھی، مریم نواز
July 8, 2022 ویب ڈیسک

شیخوپورہ (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ فتنہ خان چاہے الٹا لٹک جاؤ، غریب کا گھر بھی روشن کریں گے اور تمہارے چودہ طبق بھی۔

شیخوپورہ جلسے میں عمران خان کے خلاف گھن گرجتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان جلسوں میں گالیاں دیتے ہیں، لوگوں کے نام بگاڑتے ہیں، آج کل روز ٹی وی پر آتا ہے، ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹہ عوام کا سر کھاتا ہے، جھوٹ بول کر چلا جاتا ہے۔ اپنی کارکردگی نہیں بتاتے، پنجاب کے عوام عمران خان کو ووٹ کیوں دیں؟

مریم نواز نے کہا میرا بس نہیں چل رہا اسٹیج سے اتر کر نیچے عوام میں چلی جاؤں، اتنی گرمی اور حبس کے باوجود حد نگاہ تک لوگ ہی لوگ ہیں، یہ جذبہ مجھے بتارہا ہے کہ 17جولائی کو شیر آرہا ہے۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر بولیں کہ نوازعوام جانتے ہیں آج مہنگائی کس کی وجہ سے ہے، مہنگائی عمران خان کے چار سال کی حکومت کی وجہ سے ہے، مشکلیں جتنی مرضی بڑی ہوں مسلم لیگ ن عوام کو بحرانوں سے نکال کر لے جائے گی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے، چند روز میں شہباز شریف قوم کو بڑا ریلیف دیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ حمزہ شہباز نے 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی دینے کا اعلان کیا، فتنہ خان غریب کی مفت بجلی ختم کرانے کے لیے عدالت پہنچ گیا۔ فتنہ خان سن لو، پنجاب کے وارث موجود ہیں، 17جولائی کے بعد ہم غریب عوام کے لیے بجلی مفت کردیں گے۔