Saturday, April 20, 2024

فٹبال ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم ارجنٹینا کی وطن واپسی پر بیونس آئرس میں جشن کا سماں

فٹبال ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم ارجنٹینا کی وطن واپسی پر بیونس آئرس میں جشن کا سماں
December 20, 2022 ویب ڈیسک

بیونس آئرس (92 نیوز) - فٹبال ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم ارجنٹینا کی وطن واپسی پر بیونس آئرس میں جشن کا سماں ہے۔

فٹ بال ورلڈ کپ کی فاتح ارجنٹینا کی وطن واپسی پر تاریخی مناظر دیکھنے میں آئے، لیونل میسی ٹرافی کے ساتھ جہاز سے اترے، لاکھوں لوگوں نے دارالحکومت بیونس آئرس میں اپنی ٹیم کو داد دی۔ فٹ بال ٹیم نے ایئرپورٹ سے بس کے ذریعے شہر کا چکر لگایا۔

لیونل میسی اور ان کی ٹیم ٹرافی اٹھا کر سڑکوں پر گھومتی رہی، رات کا آخری پہر ہونے کے باوجود لاکھوں لوگ مشہور اسکوائر اوبلیسک پر ٹیم کا استقبال کرنے پہنچے۔

شہریوں نے ارجنٹینا کے جھنڈے اٹھائے نعرے لگائے، کھلاڑیوں نے شائقین کے نعروں کا جواب دیا، ہزاروں لوگ بس کے ساتھ ساتھ چلتے رہے۔