مانچسٹر (92 نیوز) ایف اے کپ کے تیسرے راؤنڈ میں چیلسی نے چیسٹر فیلڈ کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔ اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ نے ویلنشیا کو چار ایک سے ہرایا، بارسلونا اور گرناڈا کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک ،ایک گول سے برابر رہا۔
دنیا بھر کی مختلف فٹبال لیگز میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، ٹیموں کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن کے لیے بھر پور کوششوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ایف اے کپ کے تیسرے راؤنڈ میں چیلسی اور چیسٹر فیلڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، چیلسی نے حریف ٹیم کو مکمل طور پر بے بس رکھا اور ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی سمیٹی۔
اسپینش لیگ میں پہلے میچ میں ویلنشیا کے خلاف ریال میڈرڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چار ایک سے کامیابی حاصل کی، دوسرے میچ میں بارسلونا اور گرناڈا کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک، ایک گول سے برابر رہا۔
جرمن فٹبال لیگ میں ڈورٹمنڈ اور فرینکفرٹ کے درمیان بھی دلچسپ مقابلہ ہوا، میچ میں ڈورٹمنڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد حریف ٹیم کو دو کے مقا بلے میں تین گول سے شکست دی۔