Saturday, September 21, 2024

فٹ بال ورلڈکپ، مراکش نے اسپین کو شکست دیدی

فٹ بال ورلڈکپ، مراکش نے اسپین کو شکست دیدی
December 7, 2022 ویب ڈیسک

دوحہ (92 نیوز) - فٹ بال ورلڈکپ میں مراکش کا بڑا کارنامہ دیکھنے میں آیا۔ اسپین کو ہرا کر کوارٹرفائنل میں پہنچ گیا۔

میچ مقررہ نوے منٹ اور اضافی تیس منٹ میں بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ مراکش نے اسپین کیخلاف صفر کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کی۔ مراکش کے گول کیپر نے لگاتار تین پنالٹیز روک لیں۔

ناک آؤٹ مرحلے کے ایک اور میچ میں سوئٹزر لینڈ نے پرتگال کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے دی۔ پرتگال کی ٹیم پورے میچ کے دوران حریف پر بھاری رہی۔