Saturday, September 21, 2024

فٹ بال ورلڈکپ، کروشیا نے جاپان کو ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

فٹ بال ورلڈکپ، کروشیا نے جاپان کو ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
December 6, 2022 ویب ڈیسک

دوحہ (92 نیوز) - قطر میں فٹ بال ورلڈکپ میں کروشیا نے جاپان کو ہرا کر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

میچ مقررہ اور اضافی وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہا۔ کروشیا نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ایک کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی سمیٹی۔ مقررہ اور اضافی وقت میں دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہیں۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پنالٹی ککس کا سہارا لیا گیا جس میں کروشیا نے 3 اور جاپان نے 1 گول کیا۔

کروشین گول کیپر نے شاندار گول کیپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کے کھلاڑیوں کی 3 پنالٹیز روکیں اور جاپان کو اگلے مرحلے سے باہر کر دیا۔

ناک آؤٹ مرحلے میں برازیل نے جنوبی کوریا کو چار ایک سے شکست دے دی۔ برازیل نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔