Saturday, April 20, 2024

فٹ بال ورلڈکپ، کوسٹاریکا نے جاپان کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی

فٹ بال ورلڈکپ، کوسٹاریکا نے جاپان کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی
November 27, 2022 ویب ڈیسک

دوحہ (92 نیوز) - قطر میں فٹ بال ورلڈکپ میں گروپ اسٹیج کے آج کے پہلے میچ میں کوسٹاریکا نے جاپان کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

احمد بن علی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں میں سے کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی جبکہ دوسرے ہاف میں کوسٹاریکا کے کھلاڑی کیشیر فلر نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

اس دوران دوسری ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔ کوسٹاریکا کے کھلاڑی کیشیر فلر کی جانب سے کیئے گئے گول کی برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔