Sunday, September 8, 2024

فٹ بال ورلڈکپ، جاپان، اسپین، مراکش اور کروشیا بھی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے

فٹ بال ورلڈکپ، جاپان، اسپین، مراکش اور کروشیا بھی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
December 2, 2022 ویب ڈیسک

دوحہ (92 نیوز) - قطر میں کھیلے گئے فٹ بال ورلڈکپ میں جاپان، اسپین، مراکش اور کروشیا بھی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔

چار بار کی چیمپئن جرمنی آخری میچ جیتنے کے باوجود ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ جرمنی نے اپنے آخری گروپ میچ میں کوسٹاریکا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ جاپان نے سخت مقابلے کے بعد مضبوط ٹیم اسپین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔

مراکش نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ ایک گول کی برتری حاصل  کرنے کے بعد مراکش کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل جاری رکھا اور 23 ویں منٹ میں  یوسف نصیری  نے ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کی  برتری دو صفر کر دی۔ بیلجیئم اور کروشیا کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔