Thursday, March 28, 2024

فٹ بال فیفا ورلڈ کپ 2022، جاپان نے سپرپاور جرمنی کو شکست دے دی

فٹ بال فیفا ورلڈ کپ 2022، جاپان نے سپرپاور جرمنی کو شکست دے دی
November 24, 2022 ویب ڈیسک

دوحہ (92 نیوز) - فٹ بال فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہو گیا۔ جاپان نے 4 بار کی چیمپئن جرمنی کی ٹیم کو شکست دیدی۔

جاپان نے آخری لمحات میں  میچ کا   پانسہ پلٹ دیا۔ پہلے ہاف میں  جرمنی کا پلڑا کافی بھاری رہا ، جرمنی نے جاپان کیخلاف گول کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن صرف ایک ہی کامیابی حاصل ہو سکی ۔ میچ کے 33 ویں منٹ میں جرمنی   کے ایلکے  گونڈوگن نے پنالٹی کک پر  گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

کھیل  کے  74   منٹ گزرنے تک جرمنی کو جاپان کیخلاف ایک صفر کی برتری حاصل تھی ،  تاہم جاپان کے کھلاڑیوں نے شاندار کم بیک کر کے جرمنی کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔ جاپان  کے ریٹسو ڈوان نے  75 ویں منٹ پر گول کر کے  میچ برابر کر دیا۔

میچ برابر کرنے کے بعد جاپان کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل جاری رکھا  اور صرف   8 منٹ بعد ہی جاپان کے تاکوما اسانو نے    شاندار گول   کر کے   جرمنی کیخلاف فیصلہ کن برتری  حاصل کر لی۔ دوسرے ہاف میں جرمنی کے کھلاڑیوں نے بھی  جاپان کے گول پوسٹ پر کئی حملے کیے لیکن بدقسمتی سے  انہیں کوئی کامیابی  نہ مل سکی۔

اس سے پہلے البیت اسٹیڈیم میں  گروپ ایف کی ٹیموں  مراکش اور کروشیا  کے درمیان مقابلہ صفر صفر سے برابر ہو گیا تھا جبکہ   گروپ ای میں اسپین کی ٹیم نے  کوسٹاریکا کو  سات صفر سے شکست دے کر آؤٹ کلاس کر دیا۔ گروپ ایف کے میچ میں بیلجیئم اور کینیڈا کی ٹیمیں آمنے سامنے آگئیں