Wednesday, May 1, 2024

فسادی مارچ کی وجہ سے گوجرانوالہ میں کاروبار بند ہے، خرم دستگیر

فسادی مارچ کی وجہ سے گوجرانوالہ میں کاروبار بند ہے، خرم دستگیر
November 2, 2022 ویب ڈیسک

گوجرانوالہ (92 نیوز) - وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے فسادی مارچ کی وجہ سے گوجرانوالہ میں کاروبار بند ہے۔

 گوجرانوالہ میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ فسادی مارچ کی پذیرائی ہندوستان میں ہو رہی ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔ لانگ مارچ چل نہیں رہا بلکہ رینگ رہا ہے۔ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ انہوں نے مارچ کے شرکا کو انتخابات کے لیے اکتوبر 2023 کی تاریخ بھی دے دی۔

خرم دستگیر نے کہا کہ  ہماری تیاری ہے، مذاکرات صرف پرامن مارچ کی صورت میں ہی ہو سکتے ہیں۔ گوجرانوالہ مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے۔

ادھر وفاقی وزیرجاوید لطیف نے لاہورمیں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے پاس ہی آرمی چیف کی تعیناتی کا اختیار ہے، وہی کریں گے۔

وفاقی وزرا نے کہا کہ پہلے ریاست بچا لیں پھر ایسی سیاست کریں گے کہ پتہ چل جائے گا۔