Saturday, May 4, 2024

فروغ نسیم نے قانون پر عمل درآمد نہ ہونے کو بڑی وجہ قرار دے دیا

فروغ نسیم نے قانون پر عمل درآمد نہ ہونے کو بڑی وجہ قرار دے دیا
January 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرقانون فروغ نسیم نے قانون پر عمل درآمد نہ ہونے کو بڑی وجہ قرار دے دیا۔

جعرات کو تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فوجداری قانون میں اصلاحات کے حوالے سے آج تاریخی دن ہے، فوجداری قانون کی اصلاحات میں وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی تعاون حاصل تھا۔ پاکستان کا کرپشن انڈیکس میں 140 واں نمبر ہے۔

ٹرائل جج کو بتانا پڑے گا کہ 9 ماہ میں فیصلہ کیوں نہیں ہوا، اپوزیشن عوام کیلئے آسانیاں پیدا نہیں کرنا چاہتی۔ ہماری اصلاحات پر بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی بہت خوش ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ نئی اصلاحات سے پولیس کا بجٹ تھانوں تک پہنچے گا۔ ایس ایچ او کے لیے بی اے کی ڈگری لازم ہوگی، اپوزیشن نہیں چاہتی عدالتوں میں فیصلے جلدی ہوں، اصلاحات کے بعد عدالتی فیصلوں میں تیزی آئے گی۔ یہ اصلاحات سب کے فائدے میں ہیں۔ نیب قانون میں ہے کہ ایک ماہ میں فیصلہ کیا جائے جو حقیقت میں ممکن نہیں۔