اسلام آباد (92 نیوز) – پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپوزیشن کے ناموں سے نگران وزیراعلیٰ آنے پر عدالت جانے کا اعلان کردیا۔
رہنماء تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا ہے امپورٹڈ حکومت کے فرنٹ مین کو نگران وزیراعلی بنانے سے بہتر ہے کہ پردہ اٹھا دیں اور نواز شریف یا آصف زرداری کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب بنا دیں۔
امپورٹڈ کے فرنٹ مین کو نگران وزیر اعلیٰ بنانے سے بہتر ہے پردہ اٹھا دیں اور نواز شریف یا آصف زرداری کو بنا دیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 22, 2023
رہنما تحریک انصاف و سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں لکھا، محسن نقوی کا بطور نگران وزیراعلی انتخاب کا مطلب پنجاب کے انتخابات کو مینج کرنے کا ایجنڈا ہے۔ محسن نقوی نے نیب کے ساتھ "مجرمانہ اقدامات پر رضاکارانہ خاموشی" پر بات چیت کی ہے۔ مجرموں کو مجرمانہ سرگرمی کے لیے مقرر کرنا ثابت کرتا ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال، اسد عمر کو جواب میں بولے چن چن کر آپ نے ان افراد کا چناؤ کیا، جو نگران وزیر اعلیٰ کی قانونی اہلیت ہی پوری نہیں کرتے تھے، ثابت ہو گیا آپ کے لیڈر نے کچھ نہیں سیکھا، وہ اتنے ہی نالائق اور نا اہل ہیں جتنے چار سال پہلے تھے۔