Saturday, April 20, 2024

فرخ خان پاکستان سے فرار کیوں ہوئیں، صحافی کے سوال پر فواد چودھری سیخ پا

فرخ خان پاکستان سے فرار کیوں ہوئیں، صحافی کے سوال پر فواد چودھری سیخ پا
April 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - خاتون اوول کی دوست فرخ خان سے متعلق سوال کیوں کیا؟فواد چوہدری صحافی پر آگ بگولا ہو گئے۔ نازیبا الفاظ کا استعمال بھی کیا۔

فواد چوہدری سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ صحافی نے فرح خان کی پنجاب میں کرپشن اور ملک سے فرار ہونے بارے سوال کیا جس پر فواد چوہدری طیش میں آ گئے۔ فواد چوہدری نے جواب دینے کے بجائے کہا تم کرائے کے صحافی ہو۔ ساتھ ہی پیسے لینے کا بھی الزام عائد کیا۔

فواد چوہدری کے  الزامات  پر  کوریج کرنے والے دیگر صحافیوں نے  بھی احتجاج کیا اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

فواد چوہدری  نے معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے دوبارہ بات کرنا چاہی تو  صحافیوں نے ڈائس پر پڑے مائیک ہٹا کر نعرے بازی شروع کی۔ صحافیوں کا احتجاج دیکھ کر فواد چوہدری وہاں سے چلتے بنے۔