Friday, April 26, 2024

فرخ حبیب نے ایک بار پھر لیگی قیادت سے رسیدیں مانگ لیں

فرخ حبیب نے ایک بار پھر لیگی قیادت سے رسیدیں مانگ لیں
February 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ایک بار پھر لیگی قیادت سے رسیدیں مانگ لیں۔

جمعرات کو اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کے دوران کہا دھیلے کی کرپشن نہ کرنے والوں کے حقائق قوم کے سامنے آچکے ہیں، آج کل انہوں نے زرداری کے پاؤں پکڑے ہوئے ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا اپوزیشن ٹینشن نہ لے ہماری بھی تیاری بھرپور ہے، آپ کے بھی 25 سے 30 افراد ہمارے پاس ہیں، ان کو این آر او نہیں ملنا، یہ واردا تیے ہیں قوم ان سے ہوشیار رہے یہ ناکام اپوزیشن ہے، حکومت کو نہیں ایک بار پھر ایک دوسرے کو ہی گرائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے برملا کہا میری لندن میں تو کیا پاکستان میں پراپرٹی نہیں، انکے جھوٹ کو کسی نے نہیں ان کے اپنے بھائی نے بے نقاب کیا۔ تین بار کا وزیراعظم لوٹ مار کرتا رہا، پاناما میں کہانیاں سنائی گئیں۔