لاہور (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنماء فرخ حبیب نے فواد چودھری کو لے جانے والے پولیس قافلے کو لاہور ٹول پلازہ پر روکنے کی کوشش کی۔
پی ٹی آئی رہنماء فرخ حبیب ٹول پلازہ پر پولیس گاڑی کے آگے کھڑے ہوگئے۔ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی۔
فرخ حبیب بولے کہ فواد چودھری کو عدالت میں پیش نہ کرکے توہین عدالت کی جارہی ہے۔ اہلکاروں نے فرخ حبیب کو کہا کہ عدالتی احکامات پر عمل کریں، اہلکاروں نے فرخ حبیب کو پیچھے ہٹایا اور قافلہ روانہ ہوگیا۔