Friday, April 26, 2024

فرح نے بیٹے کو پہلے ہم سے باغی کیا، پھر شادی کی، سسر چودھری اقبال گجر کا اظہار لاتعلقی

فرح نے بیٹے کو پہلے ہم سے باغی کیا، پھر شادی کی، سسر چودھری اقبال گجر کا اظہار لاتعلقی
April 7, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ایک ہفتے سے خبروں میں رہنے والی فرح خان کے سسر نے اس سے لاتعلقی ظاہر کردی۔ ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری اقبال گجر کا کہنا ہے کہ فرح نے ان کے بیٹے کو پہلے ہم سے باغی کیا اور پھر اس سے شادی کی تھی۔

اپوزیشن کی تنقیدی توپوں کاہدف بننے والی خاتون اول کی دوست فرح خان بدستورخبروں کی زینت! فرح خان کو انکے سسر اور مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری اقبال گجر نےاپنی بہوماننے سے انکار کر دیا، کہا کہ اس کا شوہر میراا بیٹا ضرور ہے لیکن فرح نے میرے بیٹے کو باغی کر کے شادی کی۔

فرح گجر خاتون اول کی سہیلی ہیں، لیکن ان کی وجہ شہرت خاتون اول کیساتھ تعلق سے زیادہ کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔

فرح گجر کاآبائی علاقہ شیخوپورہ کا نواحی گاؤں گھنگ ہے جوترقیاتی کاموں میں مثالی گاؤں نظرآتاہے،،گاؤں کی جانب جانے والی سڑک کو کارپٹڈ روڈ بنادیا گیا، گھنگ کے اسپتال میں جدید ترین سہولیات فراہم کردی گئیں، گاؤں میں موجود اسکول کہیں سے بھی سرکاری اسکول نہیں لگتا۔ ساتھ ہی ساتھ مفت دسترخوان کا اہتمام بھی کیا گیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو،مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازکے بعد کپتان کے ماضی کے قریبی ساتھی عبدالعلیم خان نے بھی فرح خان پر صوبے میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات لگائے ہیں۔